کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی واشنگٹن،پروفیسر حسن عباس نے کہا کہ پاکستان کا شکریہ ادا کرنا اور اچھے لفظوں میں بیان کرناصدر ٹرمپ کی جانب سے اچھے الفاظ کا آنا اچھی پیش رفت ہے۔پاکستان اپنی لوکیشن کی وجہ سے ٹارگٹ میں اور فوکس دونوں میں بھی رہتا ہے،میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرد مہری کا شکار پاک امریکا تعلقات میں ایک اہم موڑ۔وزیراعظم نے ٹرمپ کی تعریف پر ان کا شکریہ ادا کیا،میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے داعش کمانڈر پکڑنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔داعش کا مطلوب کمانڈر پکڑنے پر ٹرمپ نے پاکستان کی تعریف کردی۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر کو وزیر خارجہ اسحق ڈار کو فون۔شریف اللہ پر امریکی انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ پر حملے کا الزام ہے۔سرد مہری کا شکار پاک امریکا تعلقات میں ایک اہم موڑ۔ وزیراعظم نے ٹرمپ کی تعریف پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ شاہزیب خانزادہ نے مزید کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم نے ٹرمپ کے اقدامات احمقانہ قرار دے دیئے۔