وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر امیر مقام سے عیدالفطر کے بعد خیبر پختونخوا آنے کا کہہ دیا۔
وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں شہباز شریف کی امیر مقام سے ملاقات ہوئی، جس میں ملکی مجموعی اور خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر خصوصی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
پرائم منسٹر ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایک سالہ بہترین کارکردگی پر مبارک باد دی۔
اعلامیے کے مطابق امیر مقام نے وزیراعظم کو خیبر پختونخوا کے دورے کی دعوت دی، جس پر شہباز شریف نے کہا کہ عیدالفطر کے بعد خیبر پختونخوا آؤں گا۔
اعلامیے کے مطابق دوران ملاقات وزیراعظم نے مشکل وقت میں پارٹی کا بھرپور ساتھ دینے پر امیر مقام کی جرات اور خدمات کو سراہا۔
شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ مخلص اور وفادار رہنماؤں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، مسلم لیگ ن ایسے رہنماؤں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔