• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IFZA یو اے ای پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کریگی

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرے گی۔ یہ یقین دہانی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کرنے والے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد نے اسلام آباد میں کرائی،وفد نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر قیادت پاکستان کے معاشی استحکام کی تعریف کی ۔ وزیر اعظم ہائوس کے اعلامیہ کے مطابق وفد نےبتایا کہ متحدہ عرب امارت کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی، ملاقات میں چیئرمین IFZA مارٹن گریگرز پیڈرسن (Martin Gregers Pederson) اور الیریا کے مینجنگ پارٹنر مانا علی محمد حماد الشمسی سمیت الیریا اور IFZA کے عہدیداران ، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلی حکام شریک تھے ۔
اہم خبریں سے مزید