• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، سائٹ ایریا کی فیکٹری میں لگی آگ بجھا دی گئی

کراچی سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب پلاسٹک کا سامان بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ بجادی گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 5 فائر ٹینڈر نے حصہ لیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے وقت فیکٹری میں کوئی موجود نہیں تھا جس کے سبب کسی قسم کے جانی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔

حکام کی جانب سے آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے۔


قومی خبریں سے مزید