بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی سوشل میڈیا پر ایک نئی ڈانس ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں کترینہ کیف کو ایک دوست کی شادی میں مشہور بالی ووڈ فلم ’دہلی 6‘ کے گانے ’گیندا پھول‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو میں اداکارہ آسمانی اور گلابی رنگ کا خوبصورت لہنگا پہنے بہت ہی خوبصورت لگ رہی ہیں۔
بھارتی اداکارہ کی اس وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کترینہ کیف کی خوبصورتی اور بہترین انداز میں بھارتی تہذیب کو اپنانے پر خوب تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔
اس سے قبل کترینہ کیف کی ماہا کمبھ میلے میں شرکت کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی تھیں۔