• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلگام دہشتگردی بعد جموں و کشمیر اور بھارت میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

اسلام آباد(فاروق اقدس)جموں و کشمیر میں کے سیاحتی علاقے پہلگام میں دہشتگرد حملے کے بعد بھارت اور جموں و کشمیر میں لوگوں کو مشکوک قرار دے کر گرفتاریوں اور ان سے مطلوبہ اعترافی بیانات لینے کا سلسلہ جاری ، خواتین یوٹیوبرز ، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ،ماضی میں پاکستان کا دورہ کرنیوالے افراد پر جاسوسی کا الزام،ان سے عترافی بیانات حا صل کئے جارہے ہیں ،بھارتی پولیس نے ریاست گجرات کے علاقے رن آف کچھ سے طبی رضاکار کو پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے تفتیش کیلئے احمد آباد منتقل کر دیا گیا۔بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق گجرات کے اینٹی ٹیرارزم اسکواڈ نے رن آف کچھ میں متعدد طبی خدمات ادا کرنے والے رضاکار 28 سالہ سہا دیو سنگھ گوہل کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے احمد آباد منتقل کردیا جبکہ اس کی تحویل سے لیے گئے فون کو فرانزک تفتیش کے لیے بھیج دیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید