• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 سال میں صحت کارڈ پر 108 ارب خرچ کردیئے، کے پی حکومت کا دعویٰ

پشاور(نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا حکومت نے2016سے اب تک صوبہ کے عوام کو مفت علاج معالجہ کی سہولتوں کی فراہمی کےلئے صحت کارڈ پر 108ارب روپے خرچ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے صحت کارڈ پلس پروگرام میں مزید چار پیچیدہ بیماریوں کا مہنگا علاج بھی شامل کردیا ہے ، صوبہ کے عوام کو جگر، گردے اور بون میرو کی پیوند کاری کا علاج بھی اب مفت فراہم کیا جائیگا،اسی طرح آلہء سماعت کی تنصیب کا علاج بھی صحت کارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اور مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہا ہے کہ مردان سے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت او پی ڈی کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا، جسکے بعد پینل پر موجود تمام ہسپتالوں میں او پی ڈی سروس شروع کی جائیگی۔

اہم خبریں سے مزید