امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے ایک پرائیویٹ جیٹ میں اپنی حرکتوں سے اس وقت فلائٹ اٹینڈنٹس میں تشویش کی لہر دوڑا دی جب انھوں نے پہلے مہ نوشی کی اور پھر اس کے بعد سگریٹ سلگا کر پینا شروع کر دی۔
44 سالہ گلوکارہ کے قریب ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ برٹنی نے پہلے ڈرنک کیا اور پھر جہاز کے اندر ہی سگریٹ نوشی شروع کردی۔
انکی اس حرکت پر وہاں موجود لوگ حیرت اور صدمے کا شکار ہوئے جس کی وجہ سے بعد میں ایئر پورٹ پر حکام نے انھیں وارننگ دی۔
اطلاعات کے مطابق برٹنی اسپیئرز نے مذکورہ بالا حرکت اپنی سیکیورٹی کے ہمراہ میکسیکو کے شہر کیبو سان لوکاس سے لاس اینجلس ایئر پورٹ جانے کے دوران کی۔
اس دوران بہت سارے لوگوں نے انھیں فلائٹ کے اندر سگریٹ نوشی سے منع کیا اور کہا کہ یہ انتہائی ممنوع اقدام ہے۔
گو کہ برٹنی نے لوگوں کے کہنے پر سگریٹ نوشی تو بند کر دی لیکن حکام کی توجہ سے نہ بچ سکیں اور جب وہ ایئرپورٹ پر پہنچیں تو انھیں حکام نے وارننگ دے کر جانے کی اجازت دیدی۔