پیرس کے مصروف ترین ٹرین اسٹیشن کے ریلوے ٹریک پر دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد ہوا ہے۔
فرانسیسی ریلوے کمپنی کے مطابق مینٹیننس کے دوران اسٹیشن سے تقریباً 2.5 کلومیٹر دور پٹریوں کے بیچ میں بم ملا، جسے پولیس ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
اسٹیشن پر ٹرین سروسز معطل کر دی گئی ہیں۔
فرانسیسی وزیرِ ٹرانسپورٹ نے شہریوں کو ریلوے اسٹیشن نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔