• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیری پوٹر کے جادوئی کھیل’کویڈچ‘ نے حقیقت کا روپ دھار لیا

Quidditch World Cup In Germany
مشہور فلم سیریزہیری پوٹرکے جادوئی کھیل’کویڈچ‘ نے حقیقت کا روپ دھار لیا ہے۔ جرمنی میں جھاڑو پر بیٹھ کر فٹ بال کھیلنے کے سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے آئی ٹیموں نے حصہ لیا۔

منفرد نوعیت کے اس مقابلے میں کھلاڑی پیروں سے فٹ بال کو قابو کرتے ہیں اور جھاڑوکی جگہ لاٹھی کو ٹھامے اُس پر بیٹھ کر دوڑتے نظر آتے ہیں جبکہ بال کو رنگ میں ڈال کر گول کیا جاتا ہے ۔

کویڈچ کھیل پہلی مرتبہ 2005میں امریکی طلبا نے ورمونٹ کے مڈل بری کالج میں کھیلا تھا، جس کے بعد یہ دنیا کے درجنوں ممالک میں پھیل گیااور اب دنیا بھر میں اس کی 7سو ٹیمیں ہیں جن میں بیشتر امریکا کے کالجز اور یونیورسٹیز میں ہیں۔
تازہ ترین