نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکا کسی کا دوست نہیں، خطے میں موجود تمام ممالک کے اپنے مفادات ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیاسی استحکام پاکستان کی ضرورت ہے، قومی قیادت کو مل بیٹھ کر قومی ایکشن پلان پر عمل کرانا چاہیے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے سیاستدانوں کو قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔