صدر مملکت آصف زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کل سالانہ خطاب کریں گے۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو بھی اجلاس کی کارروائی دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے۔
اس موقع پر صوبائی گورنرز، وزرائے اعلیٰ، صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز اور غیر ملکی سفیروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پارلیمنٹ آمد پر صدر آصف زرداری کا استقبال کریں گے۔
صدر آصف علی زرداری اپنے خطاب میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا احاطہ کریں گے اور حکومت کو تجاویز بھی دیں گے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر چیمبر میں صدر مملکت کی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی، صدر کا خطاب مکمل ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت کےلیے ملتوی کردیا جائے گا۔