سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں مالی بدعنوانی کی تحقیقات کے حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کو تحقیقات 20 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
لاہور میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال نے پی ٹی آئی دور میں مالی بدعنوانی کے متعلق کئی سرکاری افسران کے بیانات قلم بند کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری محکموں کے سربراہان سے بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
احمد اقبال نے کہا کہ اجلاس نہ ہونے کی صورت میں معائنہ ٹیم 20 مارچ تک رپورٹ پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے۔