• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلی کی وکٹ پر انوشکا شرما افسردہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں جب بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی آؤٹ ہوئے تو میچ دیکھنے کےلیے وہاں موجود انکی اہلیہ اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما حیران رہ گئیں۔

اس موقع پر وہ اپنے ہونٹوں پر انگلی رکھے بالکل انتہائی رنجیدہ نظر آئیں اور حسرت بھری نگاہوں سے شوہر کو میدان سے واپس آتے ہوئے دیکھتی رہیں۔ 

واضح رہے کہ بھارت نے یہ فائنل میچ چار وکٹوں سے جیت کر چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرلی۔ 

میچ کے دوران تمام نگاہیں بھارت کے دو اہم ترین کھلاڑیوں کپتان روہت شرما اور عالمی شہرت یافتہ بیٹر ویرات کوہلی پر لگی تھیں۔ 

انوشکا شرما اسٹینڈز میں اپنے شوہر اور بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھیں، لیکن انہیں اس وقت کافی مایوسی ہوئی جب اس بڑے میچ میں انکے شوہر کریز پر جاتے ہی ایک رن بنا کر تھوڑی ہی دیر میں آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید