مٹیاری میں قومی شاہراہ باؤ ڈیرو کے مقام پر 2 ٹرالر اور ایک ٹینکر میں آگ لگ گئی۔
موٹروے پولیس کے مطابق موقع پر موجود ایک فائر بریگیڈ کی گاڑی آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگیا ہے۔
موٹر وے پولیسکا بتانا ہے کہ ڈرائیور ہوٹل کے ساتھ گاڑیاں کھڑی کرکے سحری کررہےتھے۔
آگ کے باعث کروڑوں روپے مالیت کی کپاس اور چینی جل گئی ہے۔