فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا غزہ کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ بلیک میلنگ ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کےترجمان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی بجلی منقطع کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ غزہ کی بجلی منقطع کرنے کے غاصبانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔
حماس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل یہ اس لیے کر رہا ہے تاکہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔