• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد بن سلمان اور یوکرینی صدر زیلنسکی کی ملاقات

—تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور یوکرین کے صدر زیلنسکی کی ملاقات ہوئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق جدہ میں دونوں رہنماؤں کے درمیان یوکرینی بحران کے خاتمے کی کوششوں پر تبادلۂ خیال ہوا۔

سعودی ولی عہد نے یوکرینی بحران کے حل اور امن کے لیے عالمی کوششوں کو سراہا اور روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں کامیاب بنانے پر زور دیا۔

یوکرینی صدر نے بھی سعودی عرب اور دیگر ممالک کی امن اور سلامتی کی کوششوں کو سراہا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید