بھارت کی ریاست کرناٹکا میں اسرائیلی خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کی رات 2 خواتین کے ساتھ ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی۔
متاثرہ خاتون 27 سالہ اسرائیلی سیاح ہے اور ان کی ایک ساتھی کا تعلق امریکا سے ہے۔
بھارتی پولیس کے مطابق ملزمان نےخاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ان کے ساتھ موجود دیگر 3 مسافروں کو کینال میں دھکا دیا جن میں ایک امریکی شہری اور 2 بھارتی شہری تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کینال میں گرنے کے بعد ایک بھارتی شہری ڈوب کر ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر 2 افراد نے تیر کر جان بچائی۔
پولیس کے مطابق اسرائیلی خاتون سیاح اسپتال میں زیرِ علاج ہے، جہاں اس کا بیان لینے کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
اسرائیلی خاتون نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی۔