وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں ملوث دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس گمراہ کن، جھوٹا اور فیک پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اے آئی ویڈیوز، پرانی تصاویر، فیک واٹس ایپ پیغامات اور پوسٹرز کے ذریعے ہیجان پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان سے باہر بیٹھے خود ساختہ بھگوڑے بلوچ رہنماؤں کے تجزیے دیکھا کر لوگوں کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔
ذرائع کے مطابق عوام سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے گمراہ کن اور من گھڑت پروپیگنڈا کی بجائے مستند ذرائع سے معلومات لیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق دہشت گرد حملے میں ٹرین ڈرائیور زخمی ہے، واقعے کے بعد سبی اور کوئٹہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ایمرجنسی ڈیسک قائم کردیا گیا ہے۔