• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منت کی تزئین و آرائش، شاہ رخ خان کو پریشانی کا سامنا

شاہ رخ خان —فائل فوٹو
شاہ رخ خان —فائل فوٹو

بالی ووڈ کے کنگ، اداکار شاہ رخ خان اپنے بنگلے کی تزئین و آرائش شروع کروا کر قانونی جنگ میں پھنس گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی میں موجود شاہ رخ خان کے بنگے ’منت‘ کی تزئین و آرائش کا کام شروع ہوتے ہی رکاوٹ کا شکار ہو گیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں کنگ خان اہلِ خانہ کے ہمراہ اپنا گھر منت چھوڑ کر فلیٹ میں منتقل ہوئے تھے تاکہ بنگلے کی تزئین و آرائش اور توسیع کا کام کسی روکاٹ کے بغیر شروع ہو جائے، تاہم اب انہیں اس کی توسیع میں پریشانی کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سماجی کارکن نے کنگ خان کے گھر منت کے تزئین و آرائش کے منصوبے میں خلاف ورزیوں کا الزام عائد کر دیا۔

سماجی کارکن نے نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) پر زور دیا ہے کہ وہ منت کی تزئین و آرائش کا کام فوری رُک دے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ پلاٹ مبینہ طور پر آرٹ گیلری کے لیے مخصوص تھا۔

سماجی کارکن سنتوش داؤنڈکر کے مطابق ترقیاتی منصوبے میں قانونی طور پر پورا پلاٹ آرٹ گیلری کے لیے مختص تھا جسے بغیر کسی اجازت کے حذف کر دیا گیا۔

انہوں نے اپنی درخواست میں کوسٹل ریگولیشن زون پر بھی سوال اُٹھائے ہیں کہ کس قانون کے تحت انہوں نے شاہ رخ خان کو 6 منزلہ بنگلے کو 8 منزلہ توسیع دینے کی منظوری دی؟

سماجی کارکن سنتوش داؤنڈکر نے دعویٰ کیا ہے کہ کوسٹل ریگولیشن زون نے شاہ رخ خان کے بنگلے کی تزئین و آرائش کے منصوبوں میں خلاف ورزیاں کی ہیں۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان کا یہ بنگلہ گریڈ III کی تاریخی عمارت ہے جس کے اسٹرکچر میں کوئی بھی تبدیلی صرف مناسب اجازت حاصل کرنے کے بعد ہی انجام دی جا سکتی ہے۔

این جی ٹی نے شکایت کنندہ کو اپنے الزامات کے ثبوت پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اگلی سماعت 23 اپریل کو مقرر کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید