ای ایم آئی کی جانب سے رائلٹی ڈسٹری بیوشن کی پر وقار تقریب شاندار انداز میں منعقد کی گئی، جس میں سدا بہار گیتوں سے سجائی گئی ایک شاندار محفل موسیقی کا انعقاد بھی کیا گیا۔
تقریب میں معروف موسیقار ایم اشرف، استاد طافو، استاد فرخ فتح علی خاں، ماسٹر عبداللّٰہ، خلیل احمد، مقبول فرید صابری، جبکہ شاعر صہباء اختر، فیاض ہاشمی، جمیل الدین عالی اور خواجہ پرویز جیسے عظیم فنکاروں کو انکی رائلٹی کے چیک پیش کیے گئے۔
تقریب میں بادشاہ غزل استاد غلام علی خاں، موسیقار ایم ارشد، میکال حسن، گلوکارہ شازیہ منظور، انور رفیع، تنویر آفریدی، روشان انور، عارف بٹ، ڈاکٹر سہیل، پاکستان آئیڈل سے شہرت پانے والے غلام قمبر ، رومیسہ طارق، عارفہ صدیقی، تعبیر علی سمیت اہم شخصیات کی شریک ہوئے۔
شازیہ منظور نے ’چن میرے مکھنا‘ پر اپنی آواز کا جادو جگا کر محفل میں چار چاند لگادیے۔
تنویر آفریدی نے پاکستانی فلم کا مشہور گیت گا کر سماعتوں میں رس گھولا۔ گنگناتی، جگمگاتی اور رس بھرے گیتوں سی سجی رنگا رنگ محفل میں فنکار اور گائیک ایک دوسرے میں گھل مل گئے۔