• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیفالی شاہ نے بچپن کے تلخ تجربات بتادیے

بالی ووڈ  اداکارہ شیفالی شاہ۔ فوٹو: فائل
بالی ووڈ  اداکارہ شیفالی شاہ۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی منجھی ہوئی اداکارہ شیفالی شاہ نے اپنے بچپن کے تلخ تجربات بتا دیے۔

52 سالہ شیفالی شاہ نےحالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں اسکول کے زمانے میں شدید بُلنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے شکل و صورت کی بنیاد پر ناپسند کیا گیا، تضحیک آمیز نام رکھے گئے، اسی وجہ سے مجھے جسمانی تشدد تک جھیلنا پڑگیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ یہی وہ تجربات تھے، جن کی وجہ سے اُن کی خود اعتمادی متاثر ہوئی، یہی وجہ ہے کہ میں آج بھی کامیاب ہونے کے باوجود تعریف قبول نہیں کر پاتی ہوں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں بہت ہی کم آئینے میں خود کو دیکھ کر کہہ پاتی ہوں کہ ’اوہ! یہ تو میں اچھی لگ رہی ہوں‘، میں خود کو ویسا دیکھ ہی نہیں پاتی۔

شیفالی شاہ نے اسٹریٹ ہراسمنٹ جیسے سماجی مسائل پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ اس نوعیت کے تلخ تجربے کی وجہ سے مجھے کم عمری میں خوف و بے بسی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سب کے باوجود میں نے محنت سے نہ صرف اپنی ایک مضبوط شناخت بنائی بلکہ باوقار اور پر اثر اداکار ہ کے طور پر خود کو منوایا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید