بالی ووڈ کے کنگ خان، اداکار شاہ رخ خان اہلِ خانہ کے ہمراہ اپنا خوبصورت بنگلہ ’منت‘ چھوڑ کر کرائے کے فلیٹ میں رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ جلد اپنا خوبصورت بنگلہ ’منت‘ چھوڑ کر کرائے کے گھر میں منتقل ہو جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان کو منت کی تزئین و آرائش کے سلسلے میں جاری کام کی وجہ سے اپنا بنگلہ چھوڑنا پڑ رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ عارضی طور پر ممبئی کے علاقے باندرہ کے پالی ہل کے اپارٹمنٹ میں منتقل ہو رہے ہیں۔