• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کو معاہدے کیلئے 60 روز کا الٹی میٹم دیا تھا، آج 61 واں دن ہے: ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو
ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو معاہدہ کرنے کے لیے 60 روز کا الٹی میٹم دیا تھا اور آج اس کا61 واں دن ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کئی ہفتوں سے ایران کو جبری معاہدے کے لیے دھمکیاں دے رہے تھے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل ایران پر حملہ کر سکتا ہے۔

علاوہ ازیں ایک امریکی اخبار اور نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا، ایران پر اسرائیلی حملے سے واقف تھا، گزشتہ روز اسرائیلی وزیرِ اعظم سے بات ہوئی تھی، آج بھی ہو گی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے جوہری معاہدے کا ایک موقع گنوا دیا، ایک موقع اور مل سکتا ہے، ایرانی نمائندے اب بھی فون کر رہے ہیں کہ وہ معاہدہ چاہتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید