لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی ریاست میگھالیہ کے ضلع شیلانگ میں تعینات ایک بریگیڈیئر رینک کے فوجی افسر پر ان کے جونیئر افسر کی بیوی نے بار بار جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اس کی شکایت کے بعد مقامی پولیس نے بریگیڈیئر کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے اور دھمکی دینے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مذکورہ خاتون ایک حاضر سروس کرنل کی بیوی ہے اور خود بھی شیلانگ میں تعینات ہے، نے اپنی درخواست میں لکھا کہ بریگیڈیئر مختلف اوقات میں اسے نازیبا الفاظ کہتا رہا جن کہ اس نے دست درازی کی کوشش بھی کی۔ پولیس نے بھارتی قانون کی دفعہ 75(2)، 79 اور 351 کے تحت جنسی طور پر ہراساں کرنے اور خاتون کی توہین اور مجرمانہ دھمکی کا مقدمہ درج کیا ہے۔