• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کی کارکردگی سے 62 فیصد شہری مطمئن، سروے




سروے میں پنجاب حکومت کی کارکردگی سے صوبے کے 62 فیصد شہری مطمئن ہیں، شہریوں نے تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر اور امن عامہ پر صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہا، البتہ روزگار کی عدم دستیابی پر 63 فیصد افراد صوبائی حکومت کی کارکردگی سے ناراض دکھائی دیے۔

 انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے پنجاب کے 6 ہزار سے زائد شہریوں کی رائے پر مبنی سروے جاری کردیا۔

سروے میں 57 فیصد شہریوں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں صوبائی حکومت کی گورننس میں بہتری آنے کا کہا، جبکہ 17 فیصد نے مزید خراب ہونے کی رائے دی، 24 فیصد افراد نے گورننس میں کوئی فرق نہ آنے کا بتایا۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے صوبے کے 59 فیصد شہری خوش اور 16 فیصد ناراض نظر آئے، 24 فیصد نے ان کی کارکردگی کو قابلِ قبول قرار دیا۔

57 فیصد شہریوں نے گزشتہ ایک سال میں مریم نواز کو صوبے کے اہم عوامی مسائل اور گورننس کے چیلنجوں کو موثر انداز میں حل کرنے میں بھی کامیاب بتایا، البتہ 36 فیصد افراد نے انہیں اس میں ناکام قرار دیا۔

قومی خبریں سے مزید