• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون رپورٹر نے غلطی سے امریکی صدر کو مائیک مار دیا

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خاتون رپورٹر نے غلطی سے مائیک مار دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میری لینڈ میں امریکی فوجی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک خاتون رپورٹر کا مائیک غیر دانستہ طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لگ گیا جس کے بعد امریکی صدر نے خاتون صحافی کو قدرے ناگوار  انداز میں گھورا۔

یہ منظر کیمروں میں محفوظ ہوگیا اور چند گھنٹوں میں سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل بھی ہوگیا۔

خاتون رپورٹر نے صورتحال پر شرمندہ ہوکر فوراً امریکی صدر سے معافی بھی مانگی جس پر امریکی صدر نے مذاق میں کہا کہ آج رات آپ مشہور ہو جائینگی اور یہ ایک بڑی خبر ہوگی۔