• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدارتی الیکشن جیتنے والے ٹرمپ سے متعلق دلچسپ حقیقت


ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 2024ء کے صدارتی الیکشن جیت گئے ہیں، اس کے ساتھ ہی ان سے جڑی دلچسپ حقیقت بھی سامنے آگئی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ صدر تو منتخب ہو گئے ہیں لیکن اُن کے خلاف 4 کرمنل کیسز اب بھی چل رہے ہیں، ایک میں اُنہیں مجرم قرار دیا جا چکا ہے۔

امریکا میں اِس سے پہلے کبھی کسی مجرم کو صدر منتخب نہیں کیا گیا، نہ ہی کسی سابق صدر پر کرمنل چارجز لگے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ وہ صدر بنے تو خصوصی کونسل کے جیک اسمتھ کو نوکری سے نکال دیں گے اور اپنے خلاف فیڈرل کیسز ختم کر دیں گے۔

امریکی ماہرین کے مطابق ٹرمپ کے خلاف فیڈرل کیسز خارج ہو سکتے ہیں اور ریاستی کرمنل کیسز اُن کی صدارتی مدت تک منجمد کیے جا سکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید