فرینکفرٹ (شِنہوا) یورپین سینٹرل بینک (ای سی بی) کی صدر کرسٹین لیگارڈ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شروع کردہ تجارتی جنگ عالمی معیشت کو نقصان پہنچائے گی۔
ای سی بی کی صدر کرسٹین لیگارڈ نے بی بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر ہم حقیقی تجارتی جنگ کی طرف گئے تو تجارت نمایاں طور پر کم ہوجائے گی جس سے دنیا بھر خاص کر امریکہ میں ترقی اور قیمتوں پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔
انہوں نے ٹرمپ کے فیصلوں اور جوابی اقدامات پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے اسے " تشویش کا باعث اور ہمارے لیے انتہائی محتاط رہنے کی وجہ" قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال نے "غیر یقینی کی ایک ایسی کیفیت پیدا کردی ہے جو ہم نے طویل عرصے سے نہیں دیکھی ہے۔