قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی مسجدِ نبوی ﷺ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
بابر اعظم اپنے والد، بھائی اور کچھ ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں بابر اعظم کو دیگر زائرین کے ساتھ مل کر مسجد نبوی ﷺ میں روزہ افطار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
کچھ صارفین کی جانب سے بابر اعظم کو اپنی پرفارمنس میں بہتری کے لیے دعا مانگنے کا مشورہ بھی دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو حالیہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں کارکردگی کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پاکستان ٹیم ایونٹ میں زیادہ کامیاب نہ ہو سکی اور توقعات کے برعکس ایونٹ کے ابتدائی مراحل میں ہی باہر ہو گئی۔