• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم اور محمد رضوان کی مکہ میں کھانے کی ویڈیو وائرل


اسٹار کرکٹر بابر اعظم اور محمد رضوان کی مکہ مکرمہ میں کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی بابر اعظم اور محمد رضوان عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ سعودی عرب میں موجود ہیں۔

 سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دونوں کرکٹرز نسیم شاہ کے والد کے ہمراہ کھانے سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں بابر اور رضوان کو روایتی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، جو سادگی اور عاجزی کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

دونوں کرکٹرز نے عمرہ ادا کرنے کے بعد مکہ مکرمہ میں کچھ وقت گزارا، جس کی جھلکیاں مداحوں کے درمیان مقبول ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو حالیہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں کارکردگی کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستان ٹیم ایونٹ میں زیادہ کامیاب نہ ہو سکی اور توقعات کے برعکس ایونٹ کے ابتدائی مراحل میں ہی باہر ہو گئی۔

خیال رہے کہ بابر اعظم 15 مارچ کو واپس آ کر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کریں گے۔

بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید