وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد بہت سے معاملات زیر غور ہیں۔
اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو ملکی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔
ریلوے ٹریک کی بحالی پر بات کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ امید ہے آج شام تک ریلوے ٹریک بحال کر دیں گے۔
اس سے قبل وزیر ریلوے حنیف عباسی نے سابق وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ریلوے کی ترقی اور کامیاب آپریشن پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران ریلوے کے جاری منصوبوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ریلوے کے استحکام اور ترقی کےلیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون پر زور دیا گیا۔