جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پانچ بار ایک میڈیسن نے کام نہ کیا ہو تو دوائی بدل کر دیکھنا چاہیے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیہ پر ہمیں اعتماد میں لیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ ہوسکتا تھا کہ ہم اعلامیہ میں اضافہ یا کمی کروا دیتے، امن و عافیت کےلیے کوششوں کے طریقوں پر اختلاف ہوسکتا ہے۔
کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ کوئی آپشن نہ بچے تو پھر یقیناً مقابلہ کرنا چاہیے، خطے میں کہیں بھی خونریزی نہیں چاہتے، مولانا فضل الرحمان کا مؤقف ہے کہ عافیت کا راستہ چنا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اجلاس میں نہ آنے پر ہم نے مایوسی کا اظہار کیا، پی ٹی آئی نے اجلاس میں نہ آنے کا ہمیں تکلف ابھی اطلاع نہیں دی۔
جے یو آئی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ نزدیک آنے کےلیے پی ٹی آئی نے ہمارے تحفظات دور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔