ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائی کر کے 2 ملزمان کو ملیر سے گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان لائسنس کے بغیر کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے 12ہزار ڈالر، 200 ریال اور 20 ہزار روپے برآمد ہوئے۔