• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کیس کا عبوری چالان عدالت میں جمع

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع جنوبی کراچی کی عدالت میں ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے کیس میں پولیس نے کیس کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔ 

کیس میں ملوث ملزم ساحر حسن گرفتار جبکہ بازل عاشق کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔ ساحر حسن کو 22 فروری کو ڈی ایچ اے فیز 6 سےگرفتار کیا گیا۔ 

چالان کے مطابق ملزم ساحر سے 557 گرام منشیات برآمد ہوئیں جس کی مالیت 83 لاکھ 55 ہزار روپے ہے۔ 

چالان کے مطابق ملزم نے بتایا کہ بازل اور یحییٰ سے ویڈ منگوا کر لوگوں کو سپلائی کرتا تھا، ملزم بازل کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرکے گھر پر تلاش کیا مگر نہیں ملا۔ 

چالان کے مطابق ملزم ساحر کا موبائل فون پنجاب فارنزک لیب بھیجا ہوا ہے اور ملزم یحییٰ کا نام ناکافی شواہد کی وجہ سے کالم ٹو میں رکھا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید