• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کی نشست

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کو دعوت افطار دی گئی، جس میں مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی، اسد قیصر، عاطف خان، صاحبزادہ حامد رضا اور علامہ راجا ناصر عباس سمیت کئی رہنما شریک ہوئے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کی نشست ہوئی، افطار ڈنر کے بعد اپوزیشن رہنماؤں نے سیاسی امور پر مشاورت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے مسائل کا حل آئین پر عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی اور آئین پر عمل سے ہی دہشتگردی اور خرابیوں سے نکلا جا سکتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے درپیش ملکی مسائل کا حل اتفاق اور آئین کی حکمرانی کو قرار دیا اور غزہ میں اسرائیلی بربریت کی بھی مذمت کی۔

ذرائع کے مطابق  اپوزیشن اتحاد میں مختلف جماعتوں کی شمولیت اور اتفاق رائے پر بھی مشاورت کی گئی، اراکین نے رائے دی کہ  ایسا ایجنڈا ہونا چاہیے جس پر تمام اپوزیشن اکٹھی ہوسکے۔

قومی خبریں سے مزید