پنجاب کے شہر چنیوٹ میں لاری اڈہ لالیاں پر بس اور مسافر وین میں ٹکر سے 5 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ 5 شدید زخمیوں کو فیصل آباد اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دیگر زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال لالیاں منتقل کیا گیا، مسافر وین سرگودھا سے فیصل آباد جا رہی تھی۔