• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے چینی ساختہ طیاروں سے کم ازکم دو بھارتی فوجی طیارے مار گرائے، امریکی حکام

تصویر بشکریہ روئٹرز
تصویر بشکریہ روئٹرز

دو امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک چینی ساختہ پاکستانی لڑاکا طیارے نے بدھ کے روز کم از کم دو ہندوستانی فوجی طیاروں کو مار گرایا۔

 انہوں نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ بیجنگ کے جدید لڑاکا طیارے کے لیے ایک ممکنہ اہم سنگ میل ہوسکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فضائی جھڑپ فوجوں کے لیے ایک غیر معمولی موقع ہوتا ہے کہ وہ فعال لڑائی میں پائلٹوں، لڑاکا طیاروں اور ہوا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی کارکردگی کا مطالعہ کریں اور اپنی فضائی افواج کو جنگ کے لیے تیار کرنے کے لیے استعمال کریں۔

ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ پاکستان کا بھرپور اعتماد ہی تھا، جس کی وجہ سے ہندوستانی لڑاکا طیاروں کے خلاف فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغنے کے لیے چینی ساختہ J-10 طیارے استعمال کیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید