• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینالز کے معاملے پر احتجاج کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں: غلام قادر چانڈیو

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

رکنِ سندھ اسمبلی پیپلز پارٹی غلام قادر چانڈیو نے کہا ہے کہ کینالز کے معاملے پر جو بھی احتجاج کر رہے ہیں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔

رہنما پیپلز پارٹی اور رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو نے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پری بجٹ اور کنالز کا اہم ایشو ہے.

انہوں نے کہا کہ  ہمیں 8 سے 10 منٹ دل کی بھڑاس نکالنے کا ٹائم مل رہا ہے۔

سندھ کے شہر سکرنڈ میں بارشوں کی تباہی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ممبر سندھ اسمبلی نے بتایا ہے کہ وہاں بارشوں کے بعد ہزاروں ایکڑ زمینوں پر پانی کھڑا ہے۔

قومی خبریں سے مزید