صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں واقع مسلم ٹاؤن سے 7 ماہ قبل اغوا ہونے والے 16 سالہ لڑکے کو ضلع خیبر سے بازیاب کروا لیا گیا۔
پولیس کے مطابق 16 سالہ شہری کی بازیابی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
ایس پی سدرہ خان کے مطابق ملزمان نے عبداللّٰہ کو منشیات کے عوض کے پی کی تحصیل باڑہ میں گروی رکھوا دیا تھا۔