• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنسی مارکیٹ: انٹر بینک میں ڈالر 27 پیسے تک مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 27پیسے تک بڑھ گئی، اوپن مارکیٹ میں3پیسے کم ہو گئی، یورو کی قیمت میں 1.55روپے کی کمی، پاؤنڈ بھی 1.28روپے سستا ہو گیا، فار یکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کے اضافےسے 280.05روپے سے بڑھ کر 280.10روپے اور قیمت فروخت27پیسے کے اضافے سے 280.23روپے سے بڑھ کر 280.50روپے ہو گئی ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید3 پیسے کی کمی سے 279.95روپےسے کم ہو کر 279.92 روپے اور قیمت فروخت ایک پیسے کی کمی سے 282.07روپے سے کم ہو کر282.06 روپے ہو گئی ہے، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید1.51روپے کی کمی سے 304.31روپے سے کم ہو کر 302.80روپے اور قیمت فروخت 1.55 روپے کی کمی سے 307.44روپے سے کم ہو کر 305.89روپے ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق جمعہ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 1.28 روپے کی کمی سے 363.01 روپے سے کم ہو کر 361.73 روپے اور قیمت فروخت 1.25 روپے کی کمی سے 366.53 روپے سے کم ہو کر 365.28 روپے ہو گئی۔

بزنس سے مزید