محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ پنجاب میں سرکاری گوداموں سے مزید گندم ریلیز کرے گا۔
اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی فوڈ پنجاب کے مطابق صوبے میں سرکاری گندم ریلیز کے نرخ 2900 روپے فی من مقرر کیے گئے ہیں۔
پنجاب کابینہ نے ابتدائی طور پر 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم ریلیز کرنے کی اجازت دی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک اب تک 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کر چکا ہے۔