اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو اعلی ترین سول اعزاز نشانِ پاکستان ملنے کو تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیا ہے انہوں نے کہا آئین کے خالق ذوالفقار علی بھٹو کے لیے اس اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان کا ملنا بھٹوازم کے نظریے کی جیت ہے اور انکی گرانقدر خدمات کا اعتراف ہے، قائدِ عوام نے عوام کو انکے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے کا شعور دیا اور ان کی آواز بنے، وقت کے آمر نے فخرِ ایشیا شہید بھٹو کی آواز دبانے کی کوشش کی مگر وہ آج بھی گڑھی خدا بخش سے عوام کے دلوں میں راج کر رہے ہیں ، پیپلزپارٹی بھٹوازم کی پیروکار ہے اور اپنے شہید بانی کے مشن پر ہمیشہ گامزن رہے گی۔