بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے فلم ’سیلفی‘ میں کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا۔
فلم ساز پرتھوی راج سوکومارن نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اکشے کمار نے فلم ’سیلفی‘ کا معاوضہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے اکشے کمار کے ساتھ ایک فلم پروڈیوس کی اور اداکار نے اس فلم میں کام کرنے کا مجھ سے 1 روپیہ بھی نہیں لیا۔
پرتھوی راج سوکومارن نے بتایا کہ اکشے کمار نے معاوضہ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر فلم ہٹ ہو گی تو میں اپنا معاوضہ لوں گا اس لیے جب فلم زیادہ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی تو اُنہوں نے اپنا معاوضہ نہیں لیا۔
یاد رہے کہ فلم ’سیلفی‘ میں اکشے کمار کے ساتھ اداکار عمران ہاشمی اور اداکارہ نصرت بھروچا اہم کردار ادا کرتے نظر آئے۔
راج مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2019ء میں ریلیز ہونے والی ہٹ ملیالم فلم ’ڈرائیونگ لائسنس‘ کا آفیشل ہندی ورژن ہے۔