خیبر پختون خوا میں 8 اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے لیے تمام امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔
چیف سیکریٹری کے پی کی زیرِ صدارت تعلیمی بورڈز کے اجلاس کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
دستاویزات کے مطابق تمام سرکاری اسکولوں کے ہالز کو امتحانی مراکز قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق نجی اسکولوں کے امتحانی ہالز میں نقل کی زیادہ شکایات ہیں، اب صرف سرکاری اسکولوں کے امتحانی ہالز میں امتحانات ہوں گے۔
اسی طرح غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث امتحانی عملے کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ، پولیس اور اسپیشل برانچ کو امتحانی ہالز کی انسپکشن کی اجازت ہو گی۔
دستاویز کے مطابق امتحانی مراکز کی انسپکشن گریڈ 18 کے افسران کریں گے۔