• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: پیشہ ور گداگروں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن، 56 گرفتار

فوٹوز بشکریہ ایکس اکاؤنٹ ڈی سی اسلام آباد
فوٹوز بشکریہ ایکس اکاؤنٹ ڈی سی اسلام آباد

اسلام آباد میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف پوائنٹس سے 56 گداگروں کو گرفتار کر کے حوالات میں منتقل کردیا۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ایف 6 سے 9 اور سیکٹر ایف 7 سے 4 گداگر گرفتار کیے۔

ضلعی انتظامیہ نے بلیو ایریا سے 7، مارگلہ روڈ سے 6 گداگر گرفتار کر کے حوالات منتقل کیے۔

آئی 8 سے بھی مجموعی طور پر 8 گداگر گرفتار کیے گئے۔

شہریوں کی شکایات پر مختلف سگنلز سے بھی 22 گداگر پکڑے گئے۔

قومی خبریں سے مزید