کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فرنیچر کے گودام میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں کی مدد سے قابو پالیا گیا ، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر اینڈ ریسکیو ٹیم اور فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا میں گودام میں لگنے والی آگ پر 5 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔
پولیس کے مطابق آگ فرنیچر کے گودام میں لگی تھی، بروقت ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔