عید ……
ٹی وی پر عید اسپیشل پروگرام چل رہا تھا۔
رپورٹر لوگوں سے پوچھ رہی تھی،
عید پر سب سے زیادہ خوشی کس بات کی ہوتی ہے؟
ہماری عید تو عیدی سے ہوتی ہے،
بچوں نے کہا۔
ہماری عید نئے کپڑوں اور جیولری سے ہوتی ہے،
خواتین نے کہا۔
ہماری عید مہمانوں کے گھر آنے سے ہوتی ہے،
بزرگوں نے کہا۔
ہماری عید خوب مال فروخت ہونے سے ہوتی ہے،
دکان داروں نے کہا۔
پروگرام دیکھتے دیکھتے میری بیٹی نے پوچھا،
پاپا،
آپ کی عید کس بات سے ہوتی ہے؟
میرے منہ سے نکلا،
ہماری عید، عید کی چھٹیوں سے ہوتی ہے۔۔