• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: را کی مدد سے دہشتگردی میں ملوث 3 ملزمان کی ضمانت منظور

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کی عدالت نے دہشتگردی کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان پر بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈز لے کر کراچی میں دہشتگردی کا الزام ہے۔

ان کا کہنا کہ ملزمان کو 2020ء میں تھانا ایئرپورٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ملزمان 5  سال جیل میں گزار چکے ہیں۔

عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرلی اور حکم جاری کرتے ہوئے ملزمان کو 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی۔

قومی خبریں سے مزید