• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریڈ لائن، ہماری شناخت فارم 47 نہیں 1947، خالد مقبول

کراچی(اسٹا ف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے چیئر مین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملک میں حالیہ دہشت گردی پر کہا ہے کہ پاکستان ایم کیو ایم کی ریڈ لائن ہے، ہماری شناخت فارم47 نہیں1947 ہے، غیرملکی سازش کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم اور سیاسی جماعتوں کو یکجا ہونا ہوگا ۔ ہمارے دو صوبے خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں کہیں دین کے نام پر اور کہیں خون کے نام پر چند عناصرغیرملکی ایجنڈے کو پورا کرنے کیلئے آلہ کار بن رہے ہیں، بی ایل اے اوربلوچ یکجہتی کمیٹی دہشت گردی کے ان واقعات میں کہیں براہ راست اورکہیں بالواسطہ شریک نظرآتی ہے ،پاکستان کی تمام سیاسی طاقتوں ، کو اس حوالے سے پاکستان کیساتھ آواز سےآواز بلند کرنی ہوگی اور ایسی تما م سازشوں کوہرسطح پر ناکام بنانا ہو گا، اپنے وڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایم کیو ایم کی ریڈ لائن ہے، ہماری شناخت فارم47 نہیں1947 ہے۔
اہم خبریں سے مزید